ابنا: آل خليفہ حکومت کي عدالت نے بارہ سالہ عبدالشہيد اور تيرہ سالہ العرب کو ايک مہينے تک حراست ميں رکھنے کے بعد پرامن مظاہروں ميں شرکت کے الزام ميں ايک ہفتے قيد کي سزا سنائي ہے -
آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے گذشتہ سات اگست کو بھي پرامن مظاہروں ميں شرکت کے الزام ميں دو کمسن بچوں کو گرفتار کرليا تھا جنھيں عيدالفطر اور اسکول کھلنے کے بعد بھي رہا نہيں کيا -
بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت جمعيت وفاق ملي نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ ان دونوں بچوں کو سزا ديا جانا انساني حقوق کي کھلي خلاف ورزي اور انساني حقوق خاص طور پر بچوں کے حقوق کي پاسداري کے تعلق سے بحريني حکومت کے جھوٹے دعوؤں کي قلعي کھول ديتا ہے -
بحرين کي حزب اختلاف کي جماعت نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ اس وقت آل خليفہ حکومت کي جيلوں ميں اسيّ سے زائد بچے قيد و بند کي زندگي گذار رہے ہيں.
.......
/169